|
Zentrum für Migrationsberatung, Integrationstraining, Übersetzungsservice
und Sicherheitscoaching.
تارکین وطن کے امور سے متعلق مشاورت، جرمنی میں غیر ملکیوں کے انضمام کی تربیت
اور ترجمے کی سہولت سمیت حفاظتی اقدامات کی ٹرینگ فراہم کرنے کے مرکز
ZeMIUS
میں خوش آمدید۔
شہر بون کے قصبے
Bad Godesberg
میں قائم اس مر کز
کے زیر اہتمام فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاننے کے لئے ہماری
ویب سائٹ کا رخ کیجئے۔
اگر آپ ترک وطن کرنے والے یا والی ایک غیر ملکی ہیں اور آپ کو مشوروں کی ضرورت
ہے تو آپ نے ہمارے اس مرکز کا رخ کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
ZeMIUS
نوجوانوں سے لے کر
معمر افراد تک کے لئے ہر قسم کے امور کے سلسلے میں صلاح ومشورے کے بہترین
مواقعے فراہم کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔ ہماری ویب سائٹ پر آپ
دلچسپی اور اپنی ضرورت کے مطابق ہماری سروسز کی تفصیلات جان سکتے ہیں۔ اس
کے علاوہ ہمارے مرکز میں ہر روز صبح 9 بجے سے 12 بجے تک آپ کے ساتھ براہ
راست بات چیت کے لئے ہمارے نماؤندے موجود ہوتے ہیں۔ ہماری ٹیم میں ایسے
پیشہورانہ ماہرین موجود ہیں جو جرمنی میں تارکین وطن کے حقوق، اُن سے
متعلق قوانین اور تارکین وطن کے انضمام کے لئے ایسی تمام تربیت فراہم کر
سکتے ہیں جن سے مستفیذ ہوتے ہوئے تارکین وطن اس معاشرے میں اپنے تمام تر
جائز مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور ایک معتبر شہری کی طرح اس کا
حصہ بن سکتے ہیں۔
کیا آپ کوئی نئی زبان سیکھنا چاہتے ہیں یا/ اور کسی نئی ثقافت اور تہذیب سے
آشنائی حاصل کرنا چاہتے ہیں؟
ZeMIUS
میں آپ بلقان کے ملکوں کی زبانوں کا تدریسی کورس کر سکتے ہیں۔ اس مرکز
میں البانیہ، بوسنیا، بلغاریہ،مقدونیا، سربیا، سلووینیا، ترکی، اور
یوگوسلاویا کی رومانوی زبانوں کی تدریس کا انتظام موجود ہے۔
مختلف ثقافتوں کے مابین پُل کی حیثیت رکھنے والے اس مرکز میں آپ مختلف تۃذیبوں
کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں نیز مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے
والے گروپوں کے رسم ورواج، ان کی تاریخی اور ان کے مذہب کے بارے میں
دلچسپ معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
جرمن زبان کے علاوہ اگر آپ بطور غیر ملکی زبان دیگر زبانوں کو سیکھنے میں
دلچسپی رکھتے ہیں تو جب چاہیں
ZeMIUS کا رُخ کریں۔ ہمارے اس مرکز میں اردو، عربی،
ترکی، فارسی، چینی، کیسواہیلی اورعبرانی زبانوں کے
تدریسی کورس کا بھی بندوبست ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
ہماری ٹرانسلیشن سروس یا ترجمے کی سروس آپ کے ہر طرح کے دستاویزات کا جرمن
سمیت، انگریزی، عربی، فارسی، اردو، ترکی، البانوی،بوسنیائی، کروشیائی،
یونانی زبان کے علاوہ تمام سلوینیائی زبانوں مثلاً مقدونیا، سلوینیا اور
سربیا کی زبان میں ترجمہ بروقت کر کے دے سکتی ہے۔
اس بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
کیا آپ کو ایک مترجم کی سلاش ہے؟
ZeMIUS کے ساتھ مترجموں کا
ایک وسیع حلقہ سرگرم عمل ہے۔ اس نیٹ ورک میں مذکورہ زبانوں پر عبور رکھنے
والے مرد اور خواتین ماہرین شامل ہیں جو آپ کے لئے تمام جرمنی میں جہاں
کہیں بھی آپ کو ضرورت ہو اپنی خدمات فراہک کرسکتی ہیں۔ گرچہ ہمارا ہیڈ
کواٹر ’بون باڈ گوڈس برگ‘ میں ہے تاہم ہمارے مرکز
ZeMIUS
کے اہلکار ہر اُس جگہ آپ کو مدد فراہم کر سکتے ہیں جہاں آپ
کو اِن کی ضرورت ہو۔ مثلاً
ایتھنس، بلغاریہ، برلن، برسلز،بوڈاپشٹ،ڈوسلڈورف، ہنوور، کولون،
لائپزگ،ماسکو، میونخ، نیونبرگ، پیرس، پرشتینا، روم، ساراییوو،اسکوپیے،
صوفیا، تیرانا، وارسا، زاغرب میں۔
اس بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
اگر آپ کو کسی زاتی نوعیت کی مدد اور مشاورت کی ضرورت ہے تو بلا جھجھک ہمارے
مرکز کا رُخ کیجئے۔ZeMIUS نوجوانوں سے لے کر معمر افراد تک کے ہر قسم کے مسائل میں
صلاح و مشورے اور مدد کرنے کے لئے نہایت پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل
اہلکاروں کی خدمات پیش کرتا ہے۔
ZeMIUS کی ٹیم میں ہر طرح
کے ماہرین شامل ہیں۔ ماہر امور جرائم، ماہر نفسیات
قانون دان، ماہر سماجی امور، سلامتی امور کے ماہر، آگ لگنے کی صورت میں فوری
امدادی کاموں کے ماہر، صحافی، تارکین وطن کے امضمام سے متعلق امور پر
مہارت رکھنے والے، خاندانی امور یا فیملی کے اندر پائے جانے والے مسائل
کے حل کے لئے ماہرانہ مشورہ کار۔ غرضیکہ ہر شعبے زندگی سے متعلق گوناگوں
مسائل کے حل کے لئے
ZeMIUS کی ٹیم کی خدمات آپ جب چاہیں حاصل کر سکتے ہیں۔
رابطے کے لئے ہمارا پتہ ہے: ZeMIUS Zentrum für
Migrationsberatung, Integrationstraining, Übersetzungsservice und
Sicherheitscoaching
Telefon: +49 228 240 241 68 E-Mail: info@migrationsberater.eu
اگر آپ کو ہمارے دفتر کے اوقات کے علاوہ ہماری خدمات کی ضرورت پیش آئے یا آپ
ہماری خدمات زاتی طور پر حاصل کرنا چاہتے ہیں یا آپ ہماری سروس کے بارے
میں مزید معلومات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو مندرجہ زیل نمبر پر فون
کیجئے آپ کی خدمات کے لئے حاضر ہے
ZeMIUS
مرکز کا سربراہ
Afrim Mjeku
+49 173 48 48 992
|
|